Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Share

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو بنگلہ دیش کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں بابراعظم صرف 31 اننگز میں تیز ترین 2000 ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں 2000 رنز کا سنگ میل اپنی 36 ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے 41 اننگز، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47، بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور انگلینڈ کے ایون مورگن نے 48 اننگز میں 2000 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔

اس سے قبل بابراعظم نے نیپال کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں 151 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کم اننگز میں سب سے زیادہ 19 سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ بابراعظم نے یہ کارنامہ صرف 102 اننگز میں انجام دیا جبکہ ہاشم آملہ نے 104 اننگز کھیل کر 19 سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں زمبابوے کے خلاف لاہور میں ڈیبیو کرنے والے بابراعظم نے ریکارڈ توڑنے کی عادت بنالی ہے چاہے وہ کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہے ہوں۔ بابراعظم کے آنے سے پاکستان کرکٹ کی قسمت ہی بدل گئی، پہلے جو ٹیم اپنی بیٹنگ کی ناکامیوں کی وجہ سے پہچانی جاتی تھی آج وہ میچ جیتنے والی ٹیم میں تبدیل ہو چکی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image