آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق بھارتی میڈیا مختلف پراپیگنڈے کررہا ہے جب کہ اب حال ہی میں ایک اور ایسی ہی خبر سامنے آئی ہے۔
کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھانے کے مینیو پر جھوٹی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔
بنگلادیش سے میچ سے قبل بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کردیا۔