بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔