Sargaram | Newspaper

پیر 15 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری.

Share

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سِپرا نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اس سے قبل اسی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بانیٔ PTI کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہ لگی

دورانٍ سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کے روبرو پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوئے۔

عدالتی حکم کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیولنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جا سکی۔

اڈیالہ جیل کے حکام نے توہینِ عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرور ڈاؤن ہونے کے باعث بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہیں ہو سکی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے۔

عدالت کے حکم کے باوجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image