Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بانی پی ٹی آئی کے لیے ایک اور ریلیف، تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بری

Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں  بری کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت  تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد عمر و دیگر شریک ملزمان سمیت لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز  کو بھی بری  کر دیا۔

ملزمان کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image