Sargaram | Newspaper

اتوار 14 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

بجلی مزید 4.12 روپے فی یونٹ مہنگی

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا جس پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ سنایا۔

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image