Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

بجلی چوری کیخلاف آپریشن: 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگائے جانے کا انکشاف

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہےکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیاگیا ہے۔

ٹوئٹر ( ایکس ) پر سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال  نے بجلی چوری سے متعلق  اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیا گیا ہے جب کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

سیکرٹری پاور نے بتایا کہ بجلی چوری پراب تک 35کروڑ 20لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image