Sargaram | Newspaper

جمعہ 26 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

برطانوی یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنے پر معطل

Share

فلسطینیوں پر ظلم و بربریت ڈھانے والے اسرائیل کے حامی ملک برطانیہ کی یونیورسٹی میں غزہ کیلئے ریلی نکالنے والے سیکڑوں طالبعلموں کو معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی ایک رپورٹ  کے مطابق لندن کی یونیورسٹی اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر طالب علموں کو معطل کردیا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کی فلسطین سوسائٹی  کی جانب سوشل میڈیا پیغام شیئر کیاگیا ہے جس میں ان کا   کہنا ہے کہ طالب علموں نے  رواں ماہ کی 9 تاریخ کو غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی تھی، ریلی میں سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی تھی، جس کے بعد  یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علموں کو خبردار کرتے ہوئے معطل کردیا۔

فلسطین سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں واضح  کیا گیا کہ  ہم فلسطین بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے، سوسائٹی نے  یونیورسٹی کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے معطل کیے گئے  طالب علموں سے کلاسز لینے اور اپنی تعلیم جاری رکھنےکا بھی کہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image