Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انتظامیہ کا انکار

Share

 اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئے۔ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ  عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے۔ جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین قیدی موجود ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا۔ سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مںظورکرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image