Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

بلاشبہ میرے بھائی جسٹس قاضی فائز قابل تعریف ہیں: جسٹس عمر عطا کی آنیوالے چیف جسٹس کی تعریف

Share

اسلام آباد: (روزنامہ سرگرم)سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اپنی الوداعی تقریر میں تعریف کی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ بلاشبہ میرے بھائی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل تعریف ہیں، جسٹس قاضی فائز میرے لیے بہت معتبر ہیں۔

اس موقع پر جیو نیوز کے صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اورفیصلہ نہیں کیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مسکراتے کہا کہ کیا آج والا ریفرنس کافی نہیں ہے؟ایک ہی شخص کو سن سن کربور ہوجائیں گے۔

جیونیوز کے صحافی نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جارہا ہے؟ اس پر جسٹس قاضی نے کہا کہ ہم بھی انتظار کررہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتادیں گے، ویسے انہوں نے آج تقریرمیں توکہا ہےکہ شاید یہ ان کا آخری خطاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی روایت کے مطابق جمعرات کو نامزد چیف جسٹس تمام ججزکو عشائیہ دیں گے جس میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image