Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن لڑنے کیلیے اہل قرار، اعتراض مسترد

Share

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لاہور سے انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے اور آر او نے این اے 127 سے ان کے کاغذات نامزدگی پر کیے گئے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کاغذات(روزنامہ سر گرم) کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف حلقے کا ووٹر امیدوار پر اعتراض کر سکتا ہے جب کہ شکایت کنندہ انتخابی حلقے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا بلکہ وہ نارووال  کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے این اے 127 لاہور سے منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی پر محمد ایاز نامی شخص نے اعتراض دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی چیئرمین کی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی ہے اور الیکشن قوانین کے مطابق ایک شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کی نمائندگی نہیں کر سکتا اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image