اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے ملک ہمارا ہے اور ہمارا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر سے متعلقہ رپوٹرز نے ملاقات کی۔ سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور ملکی سیاسی صورتحال پر(روزنامہ سر گرم) بات کی، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان شروع سے کہتے آ رہے ہیں کہ فوج ہماری ہے ملک ہمارا ہے ہمارا کسی کے ساتھ بشمول اسٹیبلشمنٹ کوئی جھگڑا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلے کا نشان نہ بھی ملا تو بھی انتخابات میں حصہ لیں گے پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرے گی۔