Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بورنگ پانی کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو فروخت کرنے کا انکشاف

Share

کراچی: بورنگ پانی کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو کمرشل استعمال کیلئے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس، میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشنز جاری ہے، رینجرز  اور واٹربورڈ کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ سب سوائل واٹر ( بورنگ پانی) کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو کمرشل استعمال کیلئے فروخت کیا جارہا ہے۔

ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ  2 بڑے پیمانے پر پانی کی چوری میں ملوث کنکشن ختم کردیے گئے، پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں اور پمپ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن جمشید ٹاؤن میں گارڈن تھانے کی حدود میں کیا گیا، یومیہ 40لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی، پانی چوری سے تقریباً 30 کروڑ ماہانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سالانہ تقریباً 2 ارب روپے کا پانی چوری کیا جا رہا تھا، آپریشن کے بعد میراں ناکہ میں پانی کی سپلائی لائن کی سطح 2 فٹ سے بڑھ کر 6 تک پہنچ گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image