Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر پر متنازع فیصلہ، ترکیہ بھی میدان میں آگیا

Share

اسلام آباد : ترکیہ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا‌ اور کہا دونوں ممالک میں تنازع اقوام متحدہ کے فیصلوں کے مطابق حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر پر متنازع فیصلے پر ترکیہ بھی میدان میں آگیا۔

پاکستان میں ترکیہ سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مؤقف جاری کیا ، جس میں کہا کہ ترکیہ کوبھارتی سپریم کورٹ کے11 دسمبر کے فیصلے پر تحفظات ہیں ، ترکیہ طویل المدت تنازع پراپنےمؤقف کی تجدیدکرتا ہے۔

ترکیہ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تنازع اقوام متحدہ کےفیصلوں کےمطابق حل کیاجائے، تنازع عالمی قوانین اور مذاکرات کے ذریعے بلاتاخیر حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر پر متعصبانہ فیصلہ کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دینے سے انکار کر دیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں تھیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آرٹیکل 370 اے عارضی اقدام تھا، اس کے نفاذ کا فیصلہ قانونی تھا یا آئینی یہ بات اہم نہیں، آرٹیکل جموں و کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، یہ آرٹیکل کشمیر کی یونین کے ساتھ انضمام کے لیے تھا، بھارتی صدر کے پاس آرڈر دینے کے اختیارات ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image