Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

بھارت: چنئی میں طوفان کے باعث شدید بارشیں، سڑکوں کے ساتھ ائیرپورٹ بھی تالاب بن گیا

Share

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفان میچونگ  کے باعث طوفانی بارشیں جاری ہیں جس سے چنئی شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان میچونگ آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے ریاست تامل ناڈو اور پوڈوچیری میں شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ ریاست تامل ناڈو کے شمالی ساحل پر ہونے والی بارشوں سے چنئی شہر اور دیگر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چنئی شہر کے بیشترعلاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی ریلا گاڑیوں کو بھی بہالے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کے پڑوسی اضلاع میں رات گئے شدید بارشیں ہوئیں اور اس دوران بعض مقامات پر 196 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image