نئی دہلی: بھارت میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔