Sargaram | Newspaper

جمعہ 01 دسمبر 2023

ای پیپر | E-paper

بینائی متاثر ہونے کا معاملہ: ڈریپ نے اسپتالوں اور فارمیسیز کو متعلقہ انجیکشن کے استعمال سے روک دیا

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سرگرم) پنجاب میں انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو متعلقہ انجیکشن استعمال کرنے سے روک دیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تا حکم ثانی متعلقہ انجیکشن کی فروخت بھی روک دی اور اس حوالے سے ڈریپ حکام کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجیکشن موجود ہیں، درآمد شدہ انجیکشن کا کوالٹی چیک مکمل ہونے تک اسے استعمال نہ کیا جائے۔

ڈریپ حکام کے مطابق ملک بھر میں کئی اسپتال اس انجیکشن کی ری پیکجنگ میں مصروف ہیں، کسی اسپتال، لیبارٹری اور فارمیسی کے پاس اس انجیکشن کی ری پیکجنگ کا لائسنس نہیں جب کہ مریض بھی آنکھوں کی بیماری  کے لیے فی الحال یہ انجیکشن لگوانےسےگریز کریں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image