بینک صارفین کی شکایات حل کرنےکے لیے اسٹیٹ بینک نے ‘سنوائی’ ایپ متعارف کرادی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینک صارفین کی مشکلات دور کرنے، بینکوں کی کارکردگی بہتر اور شفاف بنانےکے لیے ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے۔
سنوائی پر بینک صارفین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سمیت بینکوں کی کسی بھی سہولت اور پروڈکٹ کے بارے میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔
سنوائی تک رسائی انٹرنیٹ ویب کے ساتھ ساتھ اینڈرائڈ اور آئی او ایس موبائل فون کے ذریعے بھی فراہم کی گئی ہے۔
پورٹل اجرا کے ساتھ بینکوں کو شکایات کے فوری اور منصفانہ حل کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے امید ظاہرکی ہےکہ سنوائی سے بینک صارفین کا اعتماد مستحکم ہوگا۔