Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف سماعت 11 جنوری کو ہوگی

Share

بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر درخواست  پر سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔

اس حوالے سے جنوبی افریقی اہلکار نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سماعت کی تیاری کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔

جنوبی افریقی صدر راما فوسا نے کہا تھا کہ شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسپتالوں اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی صدر کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image