Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

تحریک انصاف کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

Share

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعرات  کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے جکہ الیکشن سے قبل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا جائے۔(روزنامہ سر گرم)

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں افسران پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں اور امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ یقینی بنایا جائے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال میں تائید اور تجویزکنندگان شریک ہوں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image