استور:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکالگ گیا، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استور 13کا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیدیا۔
ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے والد نے میدان مارا تھا اور لیگی امیدوار کو شکست ہوئی تھی، تاہم لیگی امیدوارفرمان کی جانب سے پیسے کے استعمال اور پری پول دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔(روزنامہ سر گرم)
الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے استور 13کا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیدیا،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہاکہ استور میں ضمنی الیکشن دوبارہ ہونگے،دونوں امیدواروں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔