Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

تحریک لبیک پاکستان کا 5 نومبر کو اسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان

Share

تحریک لبیک پاکستان نے 5 نومبر کو طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں۔

رہنما ٹی ایل پی نے اعلان کیا کہ 5 نومبر کو طوفان الاقصیٰ مارچ کریں گے، فیض آباد سے ڈی چوک تک مارچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں اب تک 9 ہزار227 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔

پاکستانی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image