Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

تشدد کا شکار رضوانہ نے تعلیم کا آغاز کردیا، اسکول میں پہلا دن

Share

لاہور: سول جج کی اہلیہ کی ہاتھوں تشددکا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغازکردیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدیدکہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ رضوانہ کوکوکنگ بھی سکھائی جائے گی، اس کے علاوہ رضوانہ کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے اور اس کا طبی معائنہ بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کےسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image