Sargaram | Newspaper

منگل 17 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی لیڈی اسمگلر ساتھی سمیت گرفتار

Share

راولپنڈی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی لیڈی منشیات اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے 10 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران لیڈی اسمگلر بسمین بی بی عرف بسو کو ساتھی کے ہمراہ منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ لیڈی اسمگلر سے 10 کلو جبکہ اس کے ساتھی سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بڑے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کریک ڈاؤن کے دوران 900 سے زائد بڑے منشیات فروش گرفتار کر کے جیل بھجوائے جا چکے ہیں کریک ڈاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image