Sargaram | Newspaper

جمعہ 01 دسمبر 2023

ای پیپر | E-paper

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سرگرم) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ ان کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بیان دیا تھا کہ فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے استعمال کیا گیا لفظ ’فی الحال‘ پرمجھے اعتراض ہے، لفظ فی الحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ساتھ لایا ہوں، اگرگرفتاری پر مائنڈ تبدیل ہوتا ہے تو پہلے عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہے، نیب باہرجاتی ہےکہتی ہے ہم نے فی الحال گرفتاری نہ کرنے کاکہا تھا، نیب کہتی ہے فی الحال کا وقت ختم ہوگیا ہے اس لیے گرفتارکرنا ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image