جاپان میں یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری کو وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس نے جاپان کے ساحلی علاقے کو نا صرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ سونامی کے خطرے کو بھی بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے اشیکاوا میں ریسکیو اہلکاروں نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے تاہم انتظامیہ نے خبردار کیا ہےکہ شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور بار بار آفٹر شاکس امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔