Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

Share

جاپان کی جانب سے ساحل پر تابکاری پانی چھوڑے جانے کے تین ماہ بعد ہزاروں ٹن مچھلیاں ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی جاپان کے جزیرے ہاکوڈیٹ کے ساحل پر ایک میل تک مردہ مچھلیوں کو دیکھا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ مچھلیوں کی اموات 3 ماہ قبل جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے چھوڑے گئے ٹریٹڈ تابکاری پانی کی وجہ سے ہوئی ہے جس نے مقامی ماحولیاتی نظام کو تباہ کردیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی ماہرین کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

اس حوالےسے جاپان کے فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کا کہنا ہےکہ ہو سکتا ہے کہ مچھلیاں گہرے پانی میں جاتے وقت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مری ہوں ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image