Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

جب تک چلنے کے قابل ہوں تب تک آئی پی ایل کھیلوں گا: میکسویل

Share

آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ وہ جب تک چلنے کے قابل رہیں گے، تب تک انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے رہیں گے۔

بھارت سے آسٹریلیا واپس آنے پر میلبرن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ شاید آئی پی ایل وہ آخری ٹورنامنٹ ہو گا جو میں اپنی زندگی میں کھیلوں گا کیونکہ میں آئی پی ایل اس وقت تک کھیلتا رہوں گا جب تک چلنے کے قابل ہوں۔

گلین نے کہا کہ  میرے پورے کیریئر میں آئی پی ایل میرے لیے کافی اچھا رہا ہے،  جن لوگوں سے میں ملا ہوں، جن کوچز کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں وہ سب شاندار تھے، وہ بین الاقوامی کھلاڑی جو آپ کے ساتھ ٹیم میں ہوتے ہیں ان کے ساتھ کافی اچھا تجربہ ہوتا ہے، یہ ٹورنامنٹ میرے پورے کیریئر کے لیے بہت فائدہ مند رہا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا دو ماہ تک آپ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلتے ہیں، دوسرے میچز دیکھتے ہوئے ان سے گفتگو کرتے ہیں، یہ سیکھنے کا سب سے بڑا تجربہ ہے جس کی ہر کھلاڑی کو چاہت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کئ لیے پہلا سیزن کھیلا تھا، بعدازاں وہ ممبئی انڈینز کا حصہ بنے۔

آل راؤنڈر گزشتہ تین سالوں سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، جنہیں پچھلے سال 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image