اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) ہائیکورٹ ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ ججز کو ملنے والے خطوط پر پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
فارنزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاؤڈر میں آرسینک یعنی سنکھیا کی 15 فیصد مقدار پائی گئی، آرسینک ایک زہریلا مواد ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاوڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے۔ آرسینک کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط کی رپورٹ 2 روزمیں موصول ہوجائے گی۔