Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار

police firing

Share

کراچی: آرام باغ پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

آرام باغ پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے الزام میں حقانی چوک اوٹ رام روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 پولیس اہلکار وقاص ، مستنصر ، قمر الیاس ، سید محمد مدین الدین اور شہری عثمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ،

ایس ایچ امین کھوسہ نے بتایا کہ گرفتار 4 پولیس اہلکار اور اس کے دوست نے جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تھا

واضح رہے جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 79 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image