Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

جعلی ڈالرز فروخت ہونے لگے، شہری ہوشیار

Share

کراچی: شہر قائد میں جعلی ڈالرز بھی فروخت ہونے لگے ہیں، ایف آئی اے نے ایک کارروائی میں جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ایک بڑی کارروائی میں جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی ایک چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ملزم عبداللہ سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image