اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد بدعنوانی سرکل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیخ اختر حسین کو جعلی ڈگری اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ اختر حسین کو ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی) کی ڈگری کی بنیاد پر ریگولیٹری اتھارٹی کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا، جو جعلی نکلی۔
خیال رہے کہ شیخ اختر حسین کو سال 2018-19 میں سی ای او ڈریپ مقرر کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا ہے۔