Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔

ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image