Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

جنرل (ر) فیض حمید طلبی کے باوجود فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے

Share

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید طلبی کے باوجود فیض آباد دھرناکیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، جبکہ کمیشن نے انہیںپھرطلبی کا نوٹس بھیجنےکافیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق فیض آباد دھرناکیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آج طلب کر رکھا تھا ، تا ہم وہ کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے، جس پر تحقیقاتی کمیشن نے ان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

یاد رہے کہ دھرنا کمیشن اب تک فیض حمید کو دو بار طلب کر چکاہے اور وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے سی ای او دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، جہاں کمیشن اسامہ شمس سے مختلف سوالات کئے،کمیشن نے نجی ٹی وی انتظامیہ کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ بھی دےدیا ۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو کل طلب کر رکھا ہے، جبکہ شہباز شریف کو بطورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بیان ریکارڈ کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image