Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

جنوبی کوریا کا 860 سال پرانا خوبصورت ترین درخت

Share

جیونگسانگ: جنوبی کوریا کا وونجو بانگی ری گنکگو (Wonju Bangye-ri Ginkgo) نامی 860 سال پرانا درخت ملک کی قومی علامت کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے جو اپنی شاندار خوبصورتی کیلیے مشہور ہے۔

یہ درخت تقریباً 17 میٹر کے دائرے پر محیط ہے اور تقریباً 32 میٹر اونچا (104 فٹ) ہے۔ اگرچہ یہ ایشیائی ملک کا سب سے اونچا جگنکگو درخت نہیں ہے لیکن جس طرح سے اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں وہ اسے زمین پر سب سے زیادہ متاثر کن درختوں میں سے ایک بناتی ہیں۔ جنوبی کوریا میں اس درخت کو اکثر دنیا کا سب سے خوبصورت درخت بھی کہا جاتا ہے۔

ہر سال خزاں کے آخر میں ہزاروں لوگ اس 860 سال پرانے درخت کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے خطے جیونگسینگ کے ایک گاؤں بانگی ری میں آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی کوریا کا یہ خوبصورت درخت کورونا وبا کے دوران مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا اور وبا کے دوران کئی خاندانوں کا سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے یہ پسندیدہ پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا تھا۔

ہانیانگ یونیورسٹی کے اسکول آف ٹورزم کے پروفیسر لی ہون نے مقامی اخبار کو بتایا کہ وبا کے بعد سے جوڑے یا خاندانوں میں بیرونی مقامات کی سیر کرنا ایک رجحان بن گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image