Sargaram | Newspaper

پیر 15 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کا خطرہ

Share

محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے  تاہم اس دوران ملک کے بالائی علاقے شدید موسمی صورت حال کا سامنا کرسکتے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا تھا کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال  مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور  درجہ حرارت  بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔

پاکستان کے آبی وسائل کا منبہ انڈس ریور واٹر سسٹم ہے اور دریا ئے جہلم اور اس کے معاون دریا انڈس ریور واٹر سسٹم میں اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے اس میں شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے عمل کو انسان تبدیل نہیں کر سکتا لیکن کلائمٹ چینج رزیلینٹ(climate change resilient ) معاشرہ قائم کرکے اس کے اثرات کو  کم کیا جاسکتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image