Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

’جوڈیشل کمپلیکس سماعت کیلئے محفوظ نہیں‘، سائفر کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Share

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفرکیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ میں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ آج دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی غیرحاضر تھے، 23 نومبرکو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دونوں ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں سکیورٹی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ اسلام آباد پولیس،آئی بی اوراسپیشل برانچ کی معلومات کی بنیاد پرتھی جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image