Sargaram | Newspaper

پیر 26 فروری 2024

ای-پیپر | E-paper

جڑانوالہ واقعہ: اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں: مفتی تقی عثمانی

Share

نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جڑانوالہ واقعے پر ردعمل میں کہا ہےکہ اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمناک ہے، اگر کسی نے کوئی گستاخی کی ہے تو اس کا قانونی راستہ موجود ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ اسکے ردعمل میں گرجا گھروں کو جلانے یا پرامن عیسائی شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت ہے، اسلام میں ایسی حرکتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image