Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

جے یو آئی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے: فضل الرحمان، الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

Share

ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علماء اسلام اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا ماحول(روزنامہ سر گرم) بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہئے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں کہ ان حالات کہ وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم اور امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جارہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں، ہم نے اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image