Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

خاتون سے نادانستہ ٹکر؛ تھپڑ لگنے سے پٹڑی پر گرنے والا نوجوان ٹرین تلے کچلا گیا

Share

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے  ٹکرانے والا شخص  شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ممبئی کے سیون  ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی فوٹیج میں 26 سالہ دینش کو دیگرلوگوں کے ساتھ پلیٹ فارم پردیکھا جا سکتا ہے۔ دینیش غلطی سے ایک شخص سے ٹکرانے کے بعد 30 سالہ خاتون شیتل مانے سے ٹکرا گیا۔

خاتون نے دینیش کی چھتری سے پٹائی لگائی اس دوران شیتل کا شوہر اوی ناش موقع پر پہنچا اور دنیش کو تھپڑ مارا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دنیش تھپڑ لگنے کے بعد توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور ریل کی پٹڑی پر گرگیا اور ٹرین کے نیچے آ کر کچل گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image