Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث کے الیکٹرک اہلکاروں کی ضمانت منظور

Share

 کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت کے روبرو کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔(روزنامہ سر گرم)

عدالت نے ملزمان علی اکبر اور فیاض کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا اور سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جج غربی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ جج نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست ارسال کی۔

پولیس کے مطابق کے الیکٹرک عملے کیخلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

کے الیکٹرک کے عملے نے تھانے کے اندر خاتون کی معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے سے خاتون کی بے عزتی ہوئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image