Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

خاتون 40 لاکھ روپے کے زیورات ائیرپورٹ پر بھول گئی، پولیس نے برآمد کرکے حوالے کردیے

Share

کراچی میں پولیس نے 40 لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق ایک خاتون مسافر سائرہ مصطفی شیخ 7 اگست کو اسلام آباد سے ایک پرواز سے کراچی پہنچی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب خاتون گھر پہنچیں اور اپنا سامان چیک کیا، تو ان کا ایک بیگ سامان میں موجود نہیں تھا جو وہ ائیرپورٹ پارکنگ ایریا میں ٹرالی سے اٹھانا بھول گئی تھیں۔

خاتون نے ائیرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، 40 ہزار روپے نقد، بینکوں کے مختلف کارڈز اور دستاویزات موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر لائن کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی مگر کسی کو گمشدہ بیگ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image