اسلام آباد : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں ،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے ۔عدالت نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کے آنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کی ، جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شیر افضل مروت آجائیں ، دونوں کے دلائل ایک ساتھ سن لیں گے ۔
پراسیکیورٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو بھی عدالت طلب کیا جائے ، اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں ٹرائل چلایا جائے ،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کر دیں، مین بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا۔جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست دے دیں ، خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں ،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری اعلیٰ عدلیہ میں مصروفیات ہیں اس کے بعد نہیں آپاﺅں گا ،جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ آج پیش نہیں ہو سکتے تو کل کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں ،عدالت نے شیر افضل مروت کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ۔
You Might Also Like
Sargaram Newspaper