لاہور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہو گی۔”جیو نیوز ” کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی بات سے مشروط نہیں، یہ انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی جماعتوں نے کروائے۔ (ن) لیگ، پیپلز پاٹی، جے یو آئی کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بدترین جبر ہو رہا ہے، (ن )لیگ کہتی ہے کہ 2018ء میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، میرا یہ دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔