Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

خصوصی افراد کیلیے سستی گاڑی ,سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے بڑی سفارش کر دی

Share

خصوصی افراد کیلیے سستی گاڑی ,سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے بڑی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے وزارت تجارت کو خصوصی افراد کے لیے گاڑیوں کی امپورٹ کے عمل کو سہل بنانے اور اس پر کم سے کم ٹیکسز عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

"جنگ ” کے مطابق  سینیٹر عبدالقادر نے قائمہ کمیٹی میں خصوصی افراد کو گاڑیوں کی امپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ملک میں خصوصی افراد کو گاڑیوں کی امپورٹ پر مشکل عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد خصوصی افراد شامل ہیں مگر ان کے لیے استعمال شدہ گاڑی کی درآمد کسی امتحان سے کم نہیں۔  خصوصی افراد کو استعمال شدہ گاڑی کی درآمد کی بھی اجازت دی جائے، وزارت صنعت کا اعتراض درست نہیں اور خصوصی افراد کو سستی گاڑی کی درآمد کی اجازت ہونی چاہیے۔ خصوصی افراد پر گاڑی کی درآمد کے بعد 5 سال گاڑی فروخت کرنے کی پابندی عائد کردی جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image