Sargaram | Newspaper

بدھ 24 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

خود کو حساس ادارے کا افسر ظا ہر کرکے شہر یو ں سے رقم بٹورنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

Share

اسلام آباد :اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے اپنے آ پ کو حساس ادارے کا افسر ظا ہر کرکے شہر یو ں سے فراڈ کر کے رقم بٹورنے والے 2ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اپنے آ پ کو حساس ادارے کا افسرظا ہر کرکے شہر یو ں سے رقم بٹورنے والے گر وہ کے 2ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ارشاد عرشی اور عالم خان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image