Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

خیبر پختونخوا کا آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار

Share

خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا۔

خیبر پختون خوا کے محکمۂ خزانہ کے مطابق بجٹ یکم مارچ 2024 ء سے 30 جون 2024ء تک تیار کیا گیا ہے، 4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی، موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی، 29 فروری کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیر قانونی ہو گا۔

روزمرہ امور چلانے کے لیے کم از کم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگراں حکومت نے دو بار 4،4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا ہے، کابینہ کا اختیار ہےکہ 4 یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کرے گی، فی الحال معمول کے امور چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image