Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملہ،ایرانی صدر کا جواب

Share

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل جان لے ایسے غیر انسانی اقدامات سے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔

ایرانی صدر نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کی مذمت بھی کی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی جواز یا بہانے سے سفارتی سہولیات کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتے ہیں، سفارتی سہولیات کو نشانہ بنانا سفارتی قوانین اور سفارتی استثنیٰ کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image