ممبئی: بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر نے پاکستان کے ایک اداکار اور ہوسٹ کے لیے نیک تمناؤں پر مشتمل محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فلم شعلے کے ’’ویرو‘‘ لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں بھارتی اسٹار نے احسن خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
1960 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے آج تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمیندر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے اپنے ہیں۔ کبھی غیر نہیں سمجھا، آرٹسٹ تو ہوتے ہی جذباتی ہیں۔