Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

دہشت گرد افغانستان سے آ کر کیسے تباہی مچاتے ہیں؟ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے بتا دیا

Share

لاہور: دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آ کر کیسے تباہی مچاتے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے بتا دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شامل افغان دہشت گردوں نے اعترافی بیانات دیدیئے، دہشت گرد سیف اللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 10 مارچ کو ہمارے 11 آدمی افغان سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوئے، 11 میں سے 6 افغانی اور 5 پاکستانی تھے۔ نوید، یاسر اور وقار کے پاس خودکش جیکٹ تھی جس میں دو ، دو گرنیڈز بھی شامل تھے۔ ہمارا کمانڈر رچمتو پاکستانی فوج کے خلاف بارودی سرنگ نصب کر رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا، وہ مر گیا یا بچ گیا ہمیں علم نہیں۔

اس نے بتایا کہ بارودی سرنگ نصب کرنے سے متعلق پاک فوج نے پتہ چلا لیا اور ہم پر چھاپہ مارا جس سے ہم ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔ 5 دن بعد پاک آرمی کے اہلکاروں نے مجھے ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا۔

دوسرے دہشت گرد شاہ محمود نے بتایا کہ مولوی محمود اللہ کے کہنے پر ٹی ٹی پی میں شامل ہوا تھا، میرا کمانڈر مفتی نور ولی ہے۔ افغانستان سے پاکستان کے علاقے وزیرستان آیا، میرے ساتھ 5 افغان طالبان بھی پاکستان آئے۔ حوست کے راستے پاکستان آئے جہاں عمر اور خالد کے ساتھ ملے۔ ہم نے کرک گیس پلانٹ پر حملہ کیا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔ یہاں سے کلاشنکوف ، 4 فون ، 2 یونیفارم لے کر چلے گئے، مزید کارروائیوں کیلئے افغانستان واپس چلا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image